الجزیرہ ٹی وی نے ابو غبیر طبی مرکز کے سابق سربراہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ اس مرکز میں صیہونی فوجی فلسطینی شہیدوں یاجاں بحق ہونےوالے افراد کے جسم کے اعضا نکال کرفروخت کرنے کے لئےآمادہ کرتےہیں ۔ ابو غبیر طبی مرکز تل ابیب کے قریب ہے ۔ صیہونی فوجیوں کےاس گھناونے جرم کی ثبوت سامنے آنے کےبعد صیہونی حکام نے اب اس اپنے غیر انسانی جرم کا اعتراف کرلیاہے ۔ قابل ذکرہے گذشتہ اگست میں سویڈن کے ایک اخبار میں ایک رپورٹ شایع ہوئي تھی جسمیں انکشاف کیا گیاتھا کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کے اعضاء جسمانی فروخت کررہی ہے ۔اب ثبوت سامنے آنے کےبعد صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہےکہ وہ فلسطینیوں کے جسم سے ان کے رشتہ داروں کی اجازت کے بغیر اعضا نکال کر فروخت کردیتی تھی
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174419
صہیونی ریاست نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس نے فلسطینیوں کے اعضاء بدن فروخت کئے ہيں.